”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔
کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپنیز ٹرافی کے گروپ بی میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے کیونکہ اس گروپ میں شامل ٹیموں کے اگلے دونوں میچ ہی کوارٹر فائنل بن گئے ہیں اور جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مجھے گالیاں دی گئیں کیونکہ۔۔۔“ پروٹیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا
گروپ میں شامل جنوبی افریقہ اتوار کے روز بھارت کے خلاف مدمقابل ہو گی تو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہو گا لیکن اگر پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تو پھر کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی؟ یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو گھر کا راستہ دیکھنا پڑے گا اور سری لنکا بہتر رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
یہ صورتحال سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے اللہ تعالیٰ کے حضور جھولی پھیلا لی ہے اور میچ کے روز بارش نہ ہونے کی دعائیں شروع کر دی ہیں تاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکے۔