بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے ھلنا ٹائٹنز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے ھلنا ٹائٹنز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے ھلنا ٹائٹنز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے پانچویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے ھلنا ٹائٹنز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ھلنا ٹائٹنز نے رنگ پور رائیڈرز کو جیت کیلئے 45رنز کا ہدف دیا جسے رنگ پور رائیڈرزن نے انتہائی آسانی کے ساتھ آٹھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں محمد متھن 15سکور کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ محمد شہزاد اور سومیا سرکار 13،13رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
اس سے قبل رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا،رنگ پور نے 10.4 اوورز میں ٹائٹنز کو 44کے مجموعے پر ہی پولین پہنچا دیا ،شوگاتا کے علاوہ ان کا کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا ۔شاہد آفریدی نے تین اوورز میں 12رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ،ارفات سنی نے تین ،سوہاگ غازی اور گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -