اعتماد کا اظہار کرنے پر سلیکٹرز کا شکریہ، قومی ٹیم میں جگہ ملنے سے سخت محنت کا صلہ مل گیا: رومان رئیس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیم فاسٹ باﺅلر رومان رئیس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ٹیم میں شامل ہونے پر انہیں سخت محنت کا صلہ مل گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ یہ موقع حاصل کرنے کیلئے انہوں نے سخت محنت کی اور بالآخر وہ اس میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل ہونے پر سخت محنت کا صلہ مل گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت سے اچھے گیند باز ہیں اور ان سب میں سے ٹیم کیلئے منتخب ہونا واقعی بہت بڑی کامیابی ہے۔“
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
24 سالہ رومان رئیس نے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینے پر سلیکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ ہم ٹاپ 4 میں شامل ہو گئے ہیں اور ابھی دو میچ باقی ہیں جس کے باعث مزید آگے جانے کی امید بھی ابھی باقی ہے۔ میں سلیکشن کمیشن کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔“