شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرینباگ نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیر لیگ ٹی 20 لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی

شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرینباگ نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیر لیگ ٹی 20 لیگ کی ...
شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرینباگ نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیر لیگ ٹی 20 لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹرینیڈیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیریبین پریمیر لیگ ٹی 20 کے فائنل میچ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرینباگ نائٹ رائیڈرز نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ کیوین کوپر کو شاندار آل راﺅنڈر کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں
برائن لارا سٹیڈیم ٹرینیڈیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹرینباگ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوٹس کو بیٹنگ کی دعوت کی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے ناقابل شکست 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل نے 1، ایوین لوئس 16، محمد حفیظ 5، برینڈن کنگ 19، جوناتھن کارٹر 21، ڈیوون تھامس 17، اور محمد نبی 18 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے جیون سیلرز اور کیوین کوپر نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈووین براوو اور رونسفورڈ بیٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینباگونائٹ رائیڈرز نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ کیوین کوپر اور کولن منرو نے 29,29 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں سنیل نارائن نے 3، ڈوین براوو 0، حمزہ طارق 18، ڈیرن براوو 1، دنیش رام دین 26، ڈینیل کرسچن 8 اور جیون سیلرز نے 2 رنز بنائے۔
سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوٹس کی جانب سے محمد حفیظ، تبریز شمسی اور بنجامن ہیلفن ہاس نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟
کیوین کوپر کو 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے اور 2 وکٹیں حاصل کر کے جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اس کیساتھ ہی وہ اس لیگ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرس گیل، شعیب ملک، کامران اکمل اور عماد وسیم کیساتھ جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید :

کھیل -