پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید پر فردم جرم عائد، شاہزیب حسن کا کیس ٹربیونل کے حوالے

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید پر فردم جرم عائد، شاہزیب حسن کا کیس ...
پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید پر فردم جرم عائد، شاہزیب حسن کا کیس ٹربیونل کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ناصر جمشید پر فردم جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ شاہزیب حسن کا کیس ٹربیونل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔سپاٹ فکسنگ میں ملوث شاہزیب حسن کا کیس ٹربیونل کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے 3 رکنی ٹربیونل کے پاس خالد لطیف اور شرجیل خان کے کیسز بھی موجود ہیں۔

ناصر جمشید جیسے چہرے والے شخص کو روز اپنے گھر دیکھتی ہوں:سپاٹ فکسنگ کے کردار کرکٹر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں
پی سی بی کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرکٹر ناصر جمشید اور شاہزیب حسن کو چارج شیٹ بھی بھجوادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹر ناصر جمشید پی ایس ایل سیزن 2 کا حصہ نہیں تھے بلکہ اس وقت انگلینڈ میں کوچنگ کورسز کر رہے تھے۔ افتتاحی میچ کے بعد خالد لطیف اور شرجیل خان کو معطل کرکے سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات شروع کی گئیں تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا بکی یوسف سے رابطہ ناصر جمشید نے کرایا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -