”بھارت نے ایشیاءکپ کی میزبانی سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔“ بھارت پاکستان دشمنی میں ”اندھا“ ہو گیا، ایسی وجہ سے ایشیاءکپ کی میزبانی سے انکار کر دیا کہ جان کر آپ کا خون کھول اٹھے گا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں عبرتناک شکست کا غصہ بالآخر نکال دیا ہے اور پاکستان کی وجہ سے 2018ءمیں ہونے والے ایشیاءکی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”فخرزمان کا اب پاکستانی ٹیم کیلئے کوئی فائدہ باقی نہیں رہا کیونکہ۔۔۔“ عامر سہیل نے اوپننگ بیٹسمین کے بارے میں انتہائی تشویشناک بات کہہ دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ایشیاءکی میزبانی سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے اپنے ملک میں ایشیاءکپ کا انعقاد نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
اے سی سی کا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو ہو گا جس میں بھارت کے فیصلے پر غور و فکر کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ 4 سال میں پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ایونٹس میں ہی مدمقابل ہوتی ہیں۔ آخری مرتبہ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا چیمپینز ٹرافی میں ہوا تھا جس کے لیگ میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تو فائنل میچ میں پاکستان نے 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے چیمپینز کا تاج اپنے سر پر سجایا۔