اہم ترین میچ ہار نے کے بدلے کرکٹ بورڈ کی اس شخصیت کو 40کروڑ روپے دیئے گئے ، سنگین ترین الزام لگ گیا

اہم ترین میچ ہار نے کے بدلے کرکٹ بورڈ کی اس شخصیت کو 40کروڑ روپے دیئے گئے ، ...
اہم ترین میچ ہار نے کے بدلے کرکٹ بورڈ کی اس شخصیت کو 40کروڑ روپے دیئے گئے ، سنگین ترین الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے سرفرازنواز نے پی سی بی ا یگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کھلاڑیوں کے مبینہ طورپر جوئے میں ملوث ہونے کا ذمہ دارقراردے دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ میچ ہارنے پر نجم سیٹھی کو 40کروڑ روپے ملے تھے ، اس دوران سیٹھی نئی دہلی میں رہتے رہے اور امریکہ میں 10کروڑ کا فیلٹ بھی خریدا جبکہ کسینوسکینڈل کے باوجود معین علی کو رکھاگیا۔

پاکستان سپرلیگ، میچ فکسنگ کے الزام میں پکڑے گئے کھلاڑیوں کے بارے میں کرکٹ بورڈ نے ایسا اعلان کردیا کہ جان کر ٹورنامنٹ میں شامل ہر کھلاڑی ڈر جائے گا
روزنامہ امت کے مطابق سرفراز نواز کاکہناتھاکہ سیٹھی قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں،سزایافتہ لوگ پی سی بی کے ملازم ہیں ، جب تک سیٹھی موجود ہیں ، کھلاڑی پکڑے جاتے رہیں گے ، وسیم ، مشتاق احمد، معین خان ، انضمام اور اظہر محمود وہ لوگ ہیں جو 1999ءمیں بنگلہ دیش سے میچ ہارے تھے ، اب یہی لوگ پی سی بی میں آگے ہیں، کھلاڑی تو اب پکڑے گئے لیکن گزشتہ برس بھی روی بوپارہ نے کراچی کنگز میں جوئے کی بوکا اشارہ دیاتھا۔

مزید :

کھیل -