شاداب خان کو ”ہیرا“ بنانے والے سعید اجمل کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے بڑا کام کر دیا، پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے پہلے ہی مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کزن کی شادی میں ایسے کپڑے پہن کر شریک ہو گئیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے، دلہا بھی اپنی دلہن کو بھول گیا
فرنچائز کے مالک علی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سعید اجمل گزشتہ دو سال سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں اور جس طرح انہوں نے اس فرنچائز کی نمائندگی کی، وہ قابل تعریف ہے۔ وہ بہت اچھے انسان ہونے کیساتھ ساتھ بہت اچھے کھلاڑی ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان لڑکے ان سے بہت کچھ سیکھیں گے۔“
علی نقوی نے انکشاف کیا کہ سعید اجمل کو سپن باﺅلنگ کوچ تعینات کرنے کی تجویز ٹیم کے سٹاف نے دی اور فرنچائز نے ہمیشہ کرکٹ سے متعلق تمام فیصلے کرکٹ سے متعلقہ لوگوں کو ہی کرنے دئیے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے سعید اجمل کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”سعید اجمل ہمارا چیف انٹرٹینمنٹ آفیسر رہا ہے، اور ہم ایک کھلاڑی اور مستقبل کے کوچ کی حیثیت سے ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
ہم نے دیکھا کہ انہوں نے کس طرح شاداب خان کی صلاحیتوں کو نکھارا اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ یہ کام جاری رکھیں۔ سعید اجمل کے پاس اپنی کوچنگ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا یہ بہترین موقع ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے ان لیجنڈز کیساتھ سیلفی لی ہے اور۔۔۔“ کاجل نے امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کیساتھ لی گئی تصویر اپ لوڈ کی تو شرم سے پانی پانی ہو گئیں، دیکھ کر اجے دیوگن کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اور سابق کپتان وقار یونس نے بھی سعید اجمل کو سپن باﺅلنگ کوچ بنانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ ”سعید اجمل کیساتھ میں نے چار سال کام کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ڈریسنگ روم کے ماحول کیلئے کس قدر اہمیت کے حامل ہیں۔“