”آئی سی سی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی

کھیل

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچوں کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے اور کہا کہ آئی سی سی میں اتنی ہمت ہی نہیں ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کزن کی شادی میں ایسے کپڑے پہن کر شریک ہو گئیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے، دلہا بھی اپنی دلہن کو بھول گیا
وسیم اکرم شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز سے بھی کہیں زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”میرا نہیں خیال کہ آئی سی سی میں بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کرنے کی ہمت ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔ پاکستان اور بھارت کے میچوں میں دلچسپی، جذبہ اور دباﺅ غیر معمولی ہوتا ہے۔ اس طرح کا دباﺅ تو ایشز سیریز میں بھی نظر نہیں آتا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ”کتنے لوگ ایشز سیریز دیکھتے ہیں؟ 10 لاکھ یا پھر زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ لوگ دیکھتے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے ان لیجنڈز کیساتھ سیلفی لی ہے اور۔۔۔“ کاجل نے امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کیساتھ لی گئی تصویر اپ لوڈ کی تو شرم سے پانی پانی ہو گئیں، دیکھ کر اجے دیوگن کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
وسیم اکرم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”میں پاکستانی کرکٹ کیساتھ پلا بڑھا ہوں اور یہ بڑے ہی دکھ کی بات ہے کہ دونوں ممالک کی نئی نسل اس طرح کی انٹرٹینمنٹ سے محروم ہے۔“