”میں گھر آ رہا ہوں۔۔۔“ گرانٹ ایلیٹ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کے ہاتھ میں کون سا بیگ تھا؟ دیکھ کر بھارتیوں کو مرچیں لگ جائیں گی

”میں گھر آ رہا ہوں۔۔۔“ گرانٹ ایلیٹ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کے ہاتھ میں ...
”میں گھر آ رہا ہوں۔۔۔“ گرانٹ ایلیٹ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کے ہاتھ میں کون سا بیگ تھا؟ دیکھ کر بھارتیوں کو مرچیں لگ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون پاکستان پہنچ چکی ہے جو کل (بروز منگل) قذافی سٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟“ ڈیرن سیمی نے ایسا جواب دیدیا جس کی صحافی کو بھی ذرا سی توقع نہ تھی، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سیمی ۔۔۔! وی لو یو“

ورلڈ الیون کے کھلاڑی گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا سخت سیکیورٹی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کھلاڑیوں میں ڈیرین سیمی، گرانٹ ایلیٹ اور ڈیوڈ ملان سمیت چند ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ رہ چکے ہیں۔
گرانٹ ایلیٹ کو تو کوئی پاکستانی نہیں بھول سکتا جنہوں نے شاندار اننگز کے ذریعے اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فتح دلائی اور پھر یادگار طریقے سے جشن منایا جسے ”بیٹ ڈراپ“ کا نام دیا گیا۔
گرانٹ ایلیٹ پاکستان اور پاکستانیوں کیساتھ کتنا پیار کرتے ہیں اس کا اندازہ اس وقت پوری دنیا بالخصوص بھارت کو ہو گیا کہ وہ کچھ بھی کر لے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا۔ جب وہ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کے ہاتھ میں موجود بیگ کوئی اور نہیں بلکہ لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا ”کٹ بیگ“ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگر سیریز کامیاب ہوئی تو ہماری ٹیم پاکستان جانے والی سب سے پہلی ٹیم ہو گی۔۔۔“ بڑے ملک کے کھلاڑی نے پاکستانیوں کو آج کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، یہ کون ہے؟ جان کر آپ خوشی سے نہال ہو جائیں گے
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ناصرف پاکستانیوں سے پیار کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں پیدا کی جانے والی رکاوٹیں اور کھلاڑیوں کو پاکستان سے دور رکھنے کی تمام تر کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -