شادی کی سالگرہ پر شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ثانیہ مرزا کو بہترین تحفہ دے دیا

شادی کی سالگرہ پر شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ثانیہ مرزا کو بہترین ...
شادی کی سالگرہ پر شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ثانیہ مرزا کو بہترین تحفہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے مین آف دی سیریز اور تیسرے ون ڈے کے مین آف دی میچ شعیب ملک نے کہا ہے کہ دونوں ایوارڈز جیتنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر کرکٹر کی حیثیت سے زیادہ ذمےداری محسوس کرتا ہوں، حفیظ نے ساتھ نبھایا اور مجھ پر دباو کو کم کیا۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ سیریز کو جیتنا اہم ہے، حفیظ نے جس طرح کھیلا، اس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔تیسرے ون ڈے میچ میں شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔واضح رہے کہ آج ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی سالگرہ بھی ہے ،ایسے موقع پر شاندار پرفارمنس ثانیہ مرزا کے لیے شاندار تحفہ ہے.

”آج کا میچ ان دو سینئر کھلاڑیوں نے جتوایا “ورلڈ کپ کوالیفائی کے لیے اہم میچ میں کامیابی پر سرفراز احمد نے سینئرز کی تعریف کردی

مزید :

کھیل -