ساﺅتھ ایشین گیم کی ہاکی ایونٹ کا آخری معرکہ ،پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ،مقابلہ شروع

ساﺅتھ ایشین گیم کی ہاکی ایونٹ کا آخری معرکہ ،پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ...
ساﺅتھ ایشین گیم کی ہاکی ایونٹ کا آخری معرکہ ،پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ،مقابلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ساﺅتھ ایشین گیم کے ہاکی ایونٹ کاآخری معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ، تمام تر مشکلات کے باوجودپاکستانی کھلاڑی سونے کا تمغہ لینے کے لیے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم اس پورے ایونٹ میں مشکلات سے دوچار رہی ہے۔ ایک کھلاڑی کو بھارت کا ویزہ نہ مل سکا تو گول کیپر عمران بٹ انجری کا شکار ہو گئے اور فرید احمد بخار میں مبتلا ہو گئے جس پر ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کو ہی میدان میں اترنا پڑا اور وہ آج کے میچ میں بھی کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتریں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس قدر مشکلات کے باوجود پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے اور راونڈ میچ میں بھارت کو بھی شکست سے دوچار کر چکا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آج کے میچ میں فتح حاصل کر کے گولڈ میڈل کون اپنے نام کرتا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -