سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبے مورکل بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، سنیل نارائن کا بھی امکان

سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبے مورکل بھی پاکستان سپر لیگ ...
سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبے مورکل بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، سنیل نارائن کا بھی امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے شہرہ آفاق کھلاڑی لاستھ ملنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبے مورکل بھی پاکستان سر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ چینل 92نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دورسرا ایڈیشن فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا ۔ ابھی تک اس کے مقام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اس کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سپنر سنیل نارائن سے بھی بات جاری ہے۔ ان کا بھی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -