غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عمراکمل قومی ٹیم سے ڈراپ

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عمراکمل قومی ٹیم سے ڈراپ
غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عمراکمل قومی ٹیم سے ڈراپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل اتوار کے روز حیدرآباد سے ایک ڈانس پارٹی سے گرفتار ہوئے تھے۔ پولیس نے ایک بنگلے پر چھاپہ مارکر عمراکمل اور عظیم گھمن سمیت 3 کھلاڑیوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقامی لوگوں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ان کو پولیس سے چھڑا کر ایف آئی آر خارج کرادی تھی لیکن پی سی بی نے عمر اکمل کو نہیں چھوڑا اور ٹیم سے ڈراپ کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس شوکاز نوٹس اور خبر پر عمراکمل کا موقف بھی آگیا ، جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

پی سی بی نے شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ عمر اکمل نے کرکٹ کا وقار مجروح کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے جس پر وہ 2 ہفتے میں اپنا جواب جمع کرائیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -