پی سی بی کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے بہترین کھلاڑی کرس گیل کو پی ایس ایل کے لیے منتخب نہیں کیا گیا
لاہور( ڈیلی آن لائن پاکستان) پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے بہترین کھلاڑی کرس گیل کو پاکستان میں میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کرس گیل نے پاکستان میں کوئی بھی میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس وجہ سے پی سی بی نے کرس گیل کو پی ایس ایل کے لیے کسی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا ، پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ایس ایل کا مقصد پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بحال کرنا ہے لہذاپی سی بی کوشش ہے کہ فائنل سمیت پی ایس ایل کے کچھ میچز کراچی میں کروائیں جائیں جبکہ کرس گیل نے سیکورٹی رسک کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے کرس گیل کو کسی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
گزشتہ سال بھی کچھ انٹرنیشنل کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں پاکستان نہیں آئے تھے، جس وجہ سے ان کی جگہ متباد ل کھلاڑیوں کو فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل کی گیا تھا، تاہم اس مسئلے کے پیش نظر پی سی بی نے اس دفعہ انہیں کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کیا ہے جنہوں نے پاکستان آنے کی حامی بھری ہے۔