پاکستان سپر لیگ کے تیسر ے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ،آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہے ؟

پاکستان سپر لیگ کے تیسر ے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ،آپ کا پسندیدہ کھلاڑی ...
پاکستان سپر لیگ کے تیسر ے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ،آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے ،جس میں ہرٹیم نے پلاٹینم،ڈائمنڈ،گولڈ ،سلور،ایمرجنگ اور سیپلمنٹری کیگٹریزمیں اپنے من پسندکھلاڑیوں کو منتخب کیا۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ ہر ٹیم کے پاس16رکنی مکمل سکواڈ کے علاوہ 4سیپلمنٹری کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے،لاہور قلندرنے سیپلمنٹری کھلاڑیوں کے آپشن میں 4میں سے 3منتخب کئے ،جبکہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ اپنا سیپلمنٹری کیٹیگری میں آخری رہ جانے والے کھلاڑی کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سے منتخب کر ے گی۔
پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے کس ،کس کھلاڑی کوکس کیٹگری میں خریدا جانئیے
۔۔۔لاہور قلندرز۔۔۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی بلے باز کرس لین کو منتخب کیا ہے جو 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا چکے ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیشی باولر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 17 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ 8 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔
گولڈ کیٹیگری لاہور قلندرز نے بلال آصف کا انتخاب کیا۔
سلور کیٹیگری میں بائیں ہاتھ کے سپنر باﺅلررضا حسن اور سہیل اختر کو منتخب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی اور غلام مدثر کو منتخب کیا۔
سیپلیمنٹری کیٹیگری میں انجیلا میتھوز،مچل میک لگھن اور گلریزصدف کو اپنے 19ویں طور پر منتخب کیا ،ان کامجموعی سکواڈ 19کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،پی ایس ایل کے اس سیزن میں لاہور قلندر ہی واحد ٹیم ہے جہنوں نے20واں کھلاڑی منتخب نہیں کیا ۔


۔۔۔کراچی کنگز۔۔۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کولن انگرم کو منتخب کیا ہے جو 9 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 7 چھکوں اور 23 چوکوں کی مدد سے 210 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں آسٹریلوی باولر مچل جانسن کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 30 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 109 رنز بھی بنائے ہیں۔
کراچی کنگز نے لیوک رائٹ کوگولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
سلور کیٹیگری میں ساﺅتھ افریقہ کے آل راﺅنڈر ڈیوڈوائیز کو منتخب کیا جہنوں نے 154میچز میں 1269رنز بنارکھے ہیں ،دوسری پک میں انہوں نے رائیٹ آرم میڈیم فاسٹ باﺅلر تابش خان کو منتخب کیا انہوں نے 36میچز میں 38وکٹیں لے رکھی ہیں ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرسے پہلے کھیل چکے محمد عرفان جونئیراور حسن محسن کو منتخب کیا ۔
کراچی کنگز کی ٹیم نے کولن منارو،این مورگن،سیف اللہ بنگش کو منتخب کیا ہے ،جبکہ ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنا 20واں کھلاڑی کراچی میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد بتائیں گے۔


۔۔۔پشاورزلمی۔۔۔
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈووین براوو کو منتخب کیا ہے جو 66 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 49 چھکوں اور 67 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 142 رنز بنا چکے ہیں جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، انہوں نے اتنے ہی میچوں میں 52 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 59 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 29 چھکوں اور 140 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 257 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
پشاور زلمی نے حماد اعظم کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
سلور کیٹیگری میں تیمورسلطان اور سعد نسیم کومنتخب کیا ۔
ا یمرجنگ کیٹیگری میں سمین گل اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ابتشام شیخ کو منتخب کیا۔
پشاور زلمی نے ایندر فیچر،ایون لیوس،خالد عثمان اور محمد عارف کو ڈارفٹنگ میں شامل کرتے ہوئے اپنا سکواڈ 20کھلاڑیوں سے مکمل کیاہے ۔

۔۔۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز۔۔۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن کو منتخب کیا ہے جو اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ شین واٹسن نے 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 83 چھکوں اور 115 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 462 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری بھی شامل ہیں۔ شین واٹسن باولنگ میں بھی اپنا جادو جگاتے رہے ہیں اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 48 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں چار چھکے مار کر شہرت حاصل کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 195 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 18 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
گولڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے راحت علی کو منتخب کیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز رمیز راجہ (جونئیر)اور آل راﺅنڈرسعد علی کو منتخب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں سعود شکیل کو منتخب جبکہ حسان خان کو برقرار رکھا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے ،راشد خان ،محمد حسن اور فراز احمد کو اپنے سکواڈ میں منتخب کیا ہے ۔


۔۔۔ملتان سلطانز۔۔۔
پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے پلاٹینم کٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر کو منتخب کیا ہے جو 36 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 57 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ان میچوں میں سے تین میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرین براوو کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 9 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 235 رنز بنا رکھے ہیں۔
جبکہ ملتان شہزاد نے احمد شہزاد کو گولڈ میں منتخب کیا ہے۔
سلور کیٹیگری میں محمد عباس اور ویسٹ انڈیزکے وکٹ کیپربلے باز نکولس پورن کو منتخب کیا ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق اور سیف بدر کومنتخب کیا جو اس سے پہلے لاہور قلندر کا حصہ تھے۔
ملتان سلطانز نے ہارڈس وی جون،عمر گل،عمر صدیق اور راس وزلے کو منتخب کرتے ہوئے اپنا سکواڈ مکمل کیا۔


۔۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ۔۔۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ از آل راونڈر جے پی ڈومنی کو منتخب کیا ہے جو 73 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 124 چوکوں اور59 چھکوں کی مدد سے ایک ہزار 700 رنز بنا چکے ہیں جن میں 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے 19 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے بلے باز لیوک رونچی کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 32 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 30 چوکوں کی مدد سے 359 رنز بنا رکھے ہیں۔
گولڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کا انتخاب کیا ہے۔
سلور کیٹیگری میں انگلینڈ کے بلے باز سام بیلینگز اور لیفٹ آرم آل راﺅنڈر ظفر گوہر کومنتخب کر لیا ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان کو منتخب اور حسین طلعت کو برقرار رکھا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے الیکس ہالز،ڈیوڈ ولے ،محمد اعظم خان اور محمد حسین کو منتخب کیا ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -