’عامر خان 2 سال سے فریال مخدوم کو چھوڑنا چاہتے تھے لیکن اُن کی بیگم نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا کیا تو۔۔۔‘ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

کھیل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان طلاق کی حقیقی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم اس کہانی میں ایک نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کے دوستوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ”عامر خان 2 سال سے فریال کو طلاق دینا چاہتا تھا تاہم فریال نے اس کی جاسوسی کرکے اس کے خلاف کافی مواد جمع کر رکھا تھا اور دھمکیاں دیتی تھی کہ اگر اس نے طلاق دی تو وہ اس کی زندگی برباد کرکے رکھ دے گی۔“ 

رپورٹ کے مطابق فریال نے چند روز قبل طلاق ہونے کے بعد یہ دھمکی سوشل میڈیا پر بھی دہرائی جس میں اس نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے پاس تمہارے خلاف اتنا کچھ ہے کہ تمہاری زندگی برباد کر دوں گی۔“عامر خان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”جب بھی عامر اور فریال میں جھگڑا ہوتا تو فریال اسے دھمکی دیتی کہ ’اگر تم مجھے طلاق دینے کا سوچ رہے ہو تو یہ تمہارا وہم ہے، میرے پاس تمہارے خلاف اتنا کچھ ہے کہ تمہیں تباہ کر دوں گی۔ تمہارا کیریئر ،تمہارے سپانسرز، تمہاری دولت ، تمہارے مداح سب کچھ ختم ہو جائے گا۔“