کینڈی ٹیسٹ:بھارت کا پہلی اننگ میں 487رنز کا پہاڑ،سری لنکا کے پہلی اننگ میں 135رنز ،فالوآن کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز

کھیل

کینڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور سری لنکا کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے فالوآن کے بعد ایک وکٹ پر 19 رنز بنا لئے،اس سے پہلے بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 487رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔جبکہ سری لنکا اپنی پہلی اننگ میں صرف 135ہی بنا پائی تھی۔بھارت کی اننگ میںشنکر دھیون کے 119،پانڈیا کے 108،راہول کے 85اور کپتان ویرات کوہلی کے 42رنز نمایاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینڈی میں جاری بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریزکے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ329رنز 6وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو اسے ساتواں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب وریدی مان سہا16رنز بنا کر فرنینڈو کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تب بھارت کا مجموعہ339تھا۔ اس کے بعدپانڈیا اور یادیو نے اپنی ٹیم کا مزید سہارا دیا دونوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں62رنز بنائے ،ان کی اس پارٹنرشپ کو بریک کلدیپ یادیو کی وکٹ گرنے سے لگی جو 26رنز بنا کر سنداکان کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔بھارت کی نویں وکٹ اس وقت گری جب شامی8رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے،اس کے پانڈیا نے یادیو کے ساتھ مل کر بھارت کی اننگ مزید مستحکم کر دی ،پانڈیا 108رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،یوں بھارت نے دس وکٹوں کے نقصان پر 487رنز بنالئے۔بھارت کی اننگ میںشنکر دھیون کے 119،پانڈیا کے 108،راہول کے 85اور کپتان ویرات کوہلی کے 42رنز نمایاں ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے پدلارسنداکان سب سے کامیاب باﺅلر رہے جہنوں نے 35.3اورز میں 132رنز کے عوض5پانچ وکٹیں حاصل کی،جبکہ پشپاکمارا اورفرنیڈو نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

عمر اکمل نے زندگی میں پہلی بار سوشل میڈیا پر ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ صارفین نے ”دھلائی“ کرنے کے بجائے تعریفوں کے پل باندھ دئیے، یہ کون سی تصویر ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی خوشی ہو گی
بھارت کے 487رنز کے جواب میں سری لنکا نے اپنی اننگ کاآغاز کیا تو ابتداءسے اس کی کارکردگی مایوس کن رہی اس کی پہلی وکٹ محض 14رنز پر گری جب ترنگامحض 5رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،سری لنکا کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ساتھ ہوئی،135کے مجموعے پر پوری سری لنکن ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ،پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی شامل نہیں ہو سکے،سری لنکن اننگ میں کپتان چندیمل کے 48،ڈک والا کے 29رنز نمایا ں ہیں ،بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار،جبکہ اشوین اور شامی نے دو،دو وکٹیں حاصل کی جبکہ پانڈیا کے حصے ایک وکٹ آئی۔
فالوآن کا شکا ر سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنزبنالئے کریزپر اس وقت کرارتنے 12رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کاساتھ پشپاکمارا دے رہے ہیں جہنوں نے ابھی تک کوئی بھی رنز سکور نہیں کیا۔سری لنکا کی واحد گرنے والی وکٹ ترنگا کی تھی جہنوں نے سات رنز بنائے ،ان کی وکٹ یادویو کے حصے آئی۔
تین میچوں کی اس سیریز میں بھارت پہلے ہی یہ سیریز 2-0سے جیت چکا ہے ۔