قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار ہیں اور نئے سال میں نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔
لیگ سپنر یاسر شاہ فٹ، بھرپور پریکٹس بھی کی، آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں شرکت کا فیصلہ کل ہو گا
تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دوکھلاڑی نین عابدی اور معصومہ جنید جنوری 2017ءکے پہلے ہفتے میں پیاگھر سدھار جائیں گی۔ بلے باز نین عابدی کا نکاح یکم جنوری کو امریکہ سے تعلق رکھنے والے اسد کیساتھ ہو گا جبکہ رخصتی 5 جنوری کو ہو گی۔
قطر کا قومی دن، شاہد آفریدی کو کپتانی مل گئی، دنیا بھر کے کئی سابق اور موجودہ سٹار کرکٹرز بھی میچ کھیلیں گے
قومی ٹیم کی باﺅلر معصومہ جنید بھی نئے سال کو نئی زندگی کی شروعات کریں گی اور 20 جنوری کو احمد مکی کی ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان کے شوہر احمد مکی کا تعلق بھی امریکہ سے ہی ہے۔