آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں92 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں92 رنز سے شکست دیدی
 آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں92 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 92 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق میزبان آسٹریلیا نے برسبین کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو 92 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 269 کے ہدف کے تعاقب میں42.4 اوورز میں 176 پرہی ڈھیر ہو گئی ۔ بابر اعظم 33سکور بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے غلط ثابت ہو گیا۔محمد عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 7کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا جس کے بعد اسی اوور میں کپتان سٹیون سمیتھ بھی بغیر کوئی سکور بنائے محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد ٹریوس ہیڈ بھی 39سکور بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے اور چوتھی وکٹ کرس لین کی گری جو 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آ?ٹ ہوئے۔ پانچویں آ?ٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جنہیں عماد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ نے 82 رنز جوڑے مگر اس موقع پر گلین میکسویل کو حسن علی نے 60کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 170کے مجموعی سکور پر گری جب جیمز فالکنر 5 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے جس کے بعد پٹ سمنز بھی 15سکور پر رن آ?ٹ ہو گئے۔حسن علی نے آٹھویں کھلاڑی مچل سٹارک کو 10سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔آسٹریلوی کھلاڑی میتھو ویڈسنچری بنا کر ناٹ آ?ٹ رہے جبکہ گلین میکسویل نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔پٹ سیمنزکو عمر اکمل نے رن آﺅٹ کیا۔

کینگروز کے 269 کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان 38 کے مجموعی سکور پرجیمز فلکنر کی گیند پر گلین میکس ویل کے ہاتھوں کیچ آؤت ہو گئے۔انہوں نے 22گیندوں پر 18رنز بنائے۔جس کے بعد اوپنر اظہر علی زخمی ہو کر گراو¿نڈ سے باہر چلے گئے۔محمد حفیظ 4سکور بنا کر جمیز فلکنر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم بھی پٹ سیمنز کی گیند پر 33کے انفرادی سکور پر سٹیون سمیتھ کو کیچ دے بیٹھے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عمر اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 25گیندوں پر 17سکور بنا کر مچل سٹارک کا شکار بن گئے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں صرف 5 رنز کا اضافہ ہوا اور پھر محمد رضوان 21 سکور بنا کر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے آئے مگر صرف 1 سکو ربنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ساتویں وکٹ کی شراکت کے بعد عماد وسیم مچل مارش کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 36 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔اوپنر اظہر علی زخمی ہونے کے بعد چھٹی وکٹ گرنے پر دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ بھی 24سکور بنا کر جیمز فلکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور بعد مٰیں محمد عامر بھی 8 سکور بنا کر فلکنر کا شکار بن گئے۔آخری وکٹ پر پٹ سمنز نے وہاب ریاض کو6 سکور پر آؤٹ کر کے میچ اپنے نام کر لیا ۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فلکنر نے 4،پٹ سمنز نے 3،مچل سٹارک نے2 اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -