محمد حفیظ گابا سٹیڈیم میں پہلا اوور کرانے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے
برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر کھلاڑی محمد حفیظ گابا سٹیڈیم میں پہلا اوور کرانے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے ۔ان سے پہلے کسی بھی سپنر نےپہلا اوور نہیں کرایا۔محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن پر پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ باﺅلنگ کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں اسپنر محمد حفیظ نے میچ کا پہلا اوور کرایا۔حفیظ نےاپنے پہلے اوور صرف ایک رن دیا۔انہوں نے دو اوورز میں 3.5 کی اکانومی ریٹ سے 7سکور دیئےجس میں ایک چوکا بھی شامل ہے۔حفیظ کے پہلے اوور کی پہلی بال ڈیوڈ وارنر نے کھیلی ۔یاد رہے محمد حفیظ پر مشکو ک بائولنگ ایکشن کی وجہ سےبالنگ کرانے پرپابندی لگا دی گئی تھی۔