”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ...
”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راﺅنڈر محمد حفیظ کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد دوبارہ واپس تو آ گئے ہیں لیکن ان کی ”عادتیں“ ابھی تک نہیں بدلیں اور واپسی کے بعد پہلے ہی ون میں انہوں نے اہم بلے باز کا کیچ چھوڑ کر قومی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

محمد حفیظ گابا سٹیڈیم میں پہلا اوور کرانے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ برسبین میں کھیلا جا رہا ے جس دوران پاکستانی باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سرفراز احمد کی غیر موجودگی میں وکٹ کے پیچھے کھڑے محمد رضوان نے جہاں 4 کیچ پکڑے وہیں محمد حفیظ نے اپنی جانب آنے والا واحد کیچ بھی چھوڑ دیا۔

برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا
محمد نواز نے انتالیسویں اوور کی پانچویں گیند پھینکی تو اس کا سامنا کرنے والے پیٹ کومنز تھے جنہوں نے اس گیند کو کھیلنے کی ناکام کوشش کی اور ان کے بلے کیساتھ ایج ہو کر گیند سیدھی محمد حفیظ کی جانب گئی لیکن انہوں نے کیچ ڈراپ کر دیا اور یوں کومنز کو ایک اور زندگی مل گئی۔

مزید :

کھیل -