سرفراز احمد چیمپینز ٹرافی میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے تو ایک میچ کی پابندی لگے گی
کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے خلاف میچ میں سلو اووریٹ کے باعث ٹیم پاکستان پر جرمانے کیساتھ ہی کپتان سرفراز احمد پر ایک میچ کی معطلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد عامر نے اتنا سکور بنا دیا کہ حفیظ، بابر اعظم اور شعیب ملک مل کر بھی نہیں بنا سکے
سری لنکا کے خلاف میچ میں ریفری کرس براڈ نے کپتان سرفراز احمد پر 20 فیصد اور ہر کھلاڑی پر 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ سرفرازاحمد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کرلیا ، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ کیا ہے سارے ہی ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں شاندار فتح کے فوری بعد سرفراز احمد سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ،اپنے آپ کو ایسے لوگوں میں گھرا ہوا پھٹ پڑے کہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے
اس جرمانے کے بعد اگر سرفرازاحمد چیمپئنز ٹرافی میں دوبارہ سلورر ریٹ کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔