”وہاب ریاض برائے فروخت“ ناقص کارکردگی سے تنگ پاکستانی نے وہاب ریاض کی بولی لگا دی، فروخت کی وجہ بھی بتا دی کہ پاکستانی ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی ناقص کارکردگی سے جہاں ساری قوم انہیں صلواتیں سنا رہی ہے ، وہیں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی نت نئے تبصرے سننے کو مل رہے ہیں۔ایسے میں ایک پاکستانی سب سے آگ نکلتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار انتہائی دلچسپ انداز میں کردیا ہے، ایک شہری نے تو انہیں پاکستانی نے آن لائن مارکیٹنگ ویب سائٹ ای بے پر فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی باﺅلر وہاب ریاض کو آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ای بے پرفروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔وہاب کی بولی لگانے والے شخص کا کہنا تھا کہ ” میں نے2008ءمیں انہیں حاصل کیا تھا اور میرا انداز ہ تھا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرے گا، 2015کے ورلڈ کپ میں میرا خیال تھا کہ وہاب ریاض کا انتخاب ایک درست فیصلہ تھا ، یہ باﺅلر شین واٹسن کو چکما تو دے سکتا ہے مگر انہیں آﺅٹ نہیں کرسکتا“ جو کوئی اسے خریدنا چاہے تو اس کو اتنا بتا دوں کہ یہ باﺅلنگ تو کرسکتا ہے مگر کچھ گیندیں درست نہیں کراسکتا، اس کا گاہگ وہاب ریاض کو بطور پیپر ویٹ یا گلدان استعمال کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روک دیا گیا ہے: آصف کرمانی
وہاب ریاض کو بولی کے لئے پیش کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نیا اپ گریڈ ورژن جنید خان کی صورت میں حاصل کر لیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ اس ورژن کو میں فروخت کر رہا ہوں، وہاب ریاض کے ساتھ ایک جیکٹ فری دی جائے گی۔وہاب ریاض استعمال شدہ ہے اور اس کی قیمت460امریکی ڈالر ہے جبکہ 37.72ڈالر شپنگ چارجز کی صورت میں بھی وصول کئے جائیں گے، وہاب کی فروخت جہاں ہے جیسے ہے کی بنیاد پر کی جائے گی۔