بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پہلے ٹیسٹ کے آخری روز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے،بھارت نے انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں6وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں بھارت نے انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں6وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔بھارت کی جانب سے کوہلی 49رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ایشون اور جاڈیجہ نے 32-32رنز کی اننگز کھیلی۔بلے باز رائینا صرف 1سکور کر پائے جبکہ گھمبیر صرف 1رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں راشد نے لیں جنہوں نے 3 بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روزانگلینڈ نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 260کی لیڈ حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کوک نے سب سے زیادہ 130رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے حمید نے 82رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 537رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں بھارت صرف488رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 124،محمد علی نے 117اور سٹوکس نے 128رنز بنا ئے اور انگلینڈ537رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔جواب میں بھارت کی جانب سے ایم وجے نے 126اور پوجارا نے 124رنز بنائے اور بھارت کی ٹیم 488رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آج پانچویں روز کا کھیل جاری ہے دوسری اننگز میں انگلینڈ ایچ حمید 82رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور جو روٹ 4رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔

مزید :

کھیل -