پہلے ون ڈے میں کون کونسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ سرفراز احمد نے نام بتا دئیے، ایک ایسے کھلاڑی کو باہر بٹھا دیا گیا ہے کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کیوں نکالا؟“

کھیل

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جا رہا ہے اور کپتان سرفراز احمد نے ان کھلاڑیوں کے نام بھی بتا دئیے ہیں جو پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کے چہیتے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کیوں نکالا؟“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لشکرجب پتھر کو ہٹانے میں ناکام رہے توحضرت عماربن یاسرؓ نے انگلیاں ڈال کر اس پتھر کوباہر نکالا تو نیچے سے ٹھنڈے میٹھے پانی کا چشمہ ظاہر ہوگیا،تاریخ اسلام کا وہ واقعہ جس کے ظہور ہونے کے لئے عیسائی راہب صدیوں سے اسکا انتظار کررہے تھے
گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد سے پلیئنگ الیون کے بارے میں پوچا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سپنرز کی ایک ’وارائٹی‘ موجود ہے اور ان میں سے زیادہ تر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارے پاس آپشنز ہیں۔ ہمارے پاس پلیئنگ الیون میں بائیں ہاتھ کے سپنرز ہیں، دائیں ہاتھ کے سپنرز ہیں، اور ہمارے پاس دو آف سپنرز بھی ہیں، تو ہمارے پاس سپن باﺅلنگ میں اچھی آپشنز ہیں۔ میں آپ کو پلیئنگ الیون کے بارے میں بتا دیتا ہوں تاہم آپ کو کمبی نیشن کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہو جائے۔عثمان شنواری، فہیم شنواری، امام الحق اور حارث سہیل نہیں کھیلیں گے اور باقی تمام کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔“

سرفراز احمد کی جانب سے پاکستانیوں کے چہیتے کھلاڑی فہیم اشرف کو ٹیم سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ انہوں نے چیمپینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اب تک انہیں صرف ایک یا دو میچوں میں ہی ٹیم کا حصہ کیوں بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جنوری کی سرد شام، ماڈل ٹاﺅن کا گھر، فوجی وردی میں ملبوس نوجوان۔۔۔“ عامر لیاقت نے اپنے پروگرام میں ایسی باتیں کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
سرفراز احمد کے مطابق سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جیند خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں امام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گاجبکہ فاسٹ باولر محمدعامر پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،ڈاکٹرز نے ان کو ایک سے دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا تھا۔