لاہور کی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کھیل

کولمبو(آئی این پی)لاہو رکی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ۔ ٹیم کولمبو میں ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔لاہور ویمن ہاکی اکیڈمی کا 15 رکنی دستہ لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوا ، جہاں ٹیم19 اکتوبر تک ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔ٹورنامنٹ سے پہلے لاہور اکیڈمی کی ٹیم مقامی کلبس کے ساتھ بھی میچزکھیلے گی ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہے ۔ دورے کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو ایکسپوژر دینا ہے۔