کیوی باؤلر کائیل ملز بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے

کھیل

کراچی(آئی این پی) لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کائیل ملز کو ٹیم کا ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کردیا۔پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کائیل ملز کو ٹیم کا ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کردیا۔ رواں برس کے آخر میں جب قلندرز کا رائزنگ اسٹارز اسکواڈ آسٹریلیا میں ایک چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شریک ہوگا تو وہاں پر کیوی پیسر بھی اسے جوائن کریں گے۔