بارش کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی منسوخ کر دیا گیا

کھیل

حیدرآ باد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ گراﺅنڈ گیلا ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی کی سریزی 1-1سے برابر ہو گئی ہے تاہم سیریز کے فیصلے کے لیے آج تیسرا ٹی ٹوینٹی بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث گراونڈ گیلا ہو گیا،انتظامیہ کی جانب سے گراونڈ کو میچ کیلئے سازگار ہونے تک انتظار کیا گیا لیکن میچ شروع نہیں ہوسکا جس کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیاہے۔میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوپایا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارتی شہر گوہاٹھی میں بھارت کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میں شرمناک شکست دے کر ہوٹل واپس لوٹ رہی تھی کہ بھارتیوں سے شکست برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے بس پر پتھراﺅ کیا جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے جس کی اطلاع فنچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر جاری کر کے دی اور کہا کہ اس کے باعث مجھے سمیت تمام کھلاڑی خوفزدہ ہو گئے تھے ۔