بیڈ منٹن کا عالمی ٹورنامنٹ نومبر میں پاکستان میں ہوگا

بیڈ منٹن کا عالمی ٹورنامنٹ نومبر میں پاکستان میں ہوگا
بیڈ منٹن کا عالمی ٹورنامنٹ نومبر میں پاکستان میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیڈمنٹن کا عالمی ٹورنامنٹ 8نومبر سے پاکستان میں ہو رہا ہے ، اس ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوں گے ۔

سیکیورٹی اداروں کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
تفصیلات کا مطابق بیڈمنٹن کا عالمی ٹورنامنٹ ”یونیکس سن رائز پاکستان انٹرنیشنل سیریز2017“ کا آغاز 8نومبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میںہو رہا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے مرد وخواتین کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ہے ۔ بین الاقوامی کھلاڑی یکم نومبر سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے ، اس دوران مرد و خواتین کے الگ الگ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔

مزید :

کھیل -