”برینڈن میکالم آنا چاہتے تھے مگر وہ اس لئے نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے حیران کن انکشاف کر دیا، پی سی بی کی ایسی جانب توجہ دلا دی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی

”برینڈن میکالم آنا چاہتے تھے مگر وہ اس لئے نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ...
”برینڈن میکالم آنا چاہتے تھے مگر وہ اس لئے نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے حیران کن انکشاف کر دیا، پی سی بی کی ایسی جانب توجہ دلا دی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر اورکمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ برینڈن میکالم ورلڈ الیون کیلئے دستیاب تھے مگر وہ نہیں آئے کیونکہ ان کی ایک جوان فیملی ہے اور ایک کرکٹر کیلئے اپنی فیملی سے دور رہنا اور پھر سیکیورٹی خدشات کے باعث آنے کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لئے ہمیں اس معاملات پر بھی کام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ یہ بڑی زبردست بات ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے کئی میچز پاکستان میں ہوں گے۔ لیکن ہمیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دلچسپی کو بھی دیکھنا ہے، مثال کے طور پر برینڈن میکالم ورلڈ الیون کیلئے دستیاب تھے، مگر وہ نہیں آئے کیونکہ ان کی ایک جوان فیملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
ایک طرح سے اب بھی ہمیں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اگر ہم اسی طرح کی سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائیں گے اور اسی طرح سے غیر ملکی کھلاڑیوں کا خیال کریں اور ان کے خدشات کو دور کر دیں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ پی ایس ایل ”کھل“ کر پاکستان میں ہو جائے گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -