سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان کے لیے بھی بڑی خوشخبر ی آگئی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ہونے والے فاسٹ باولر محمد عرفان کی معطلی کل ختم ہو جائے گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر نے بتا یا ہے کہ کل محمد عرفان کی معطلی ختم ہو جائے گی ۔سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو 10لاکھ روپے جرمانہ اور باہمی رضا مندی کوڈ کے تحت ایک سال کی سزاہوئی تھی جس میں 6ماہ کی معطلی بھی شامل تھی ۔محمد عرفان کو 14مارچ کو معطل کیا گیا تھا اور کل ان کی معطلی کی سزا ختم ہو جائے گی ،اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس کے بعد محمد عرفان کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے ۔
مزید خبریں :”اگر میری نواز شریف سے ملاقات ہو گئی تو پھر۔۔۔“ حامد میر نے آصف علی زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، زرداری کے مطابق اگر ملاقات ہو گئی تو کیا ہو گا؟ ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے