حسن علی کی یارکر نے سیمی کو منہ کے بل گرا دیا، مگر پھر سیمی نے لیٹے لیٹے ایسا کام کر دیا کہ پورا سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو آئی تو پوری دنیا ان کی گرویدہ ہو گئی، دیکھ کرآپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ پاکستان نے 20 رنز سے جیت کر پاکستانیوں کے دل تو جیتے ہی مگر اس میچ میں ڈیرن سیمی نے حسن علی کی تباہ کن یارکر کے باعث منہ کے بل گر نے کے بعد ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے
میچ کے آخری اوور میں ڈیرین سیمی نے حسن علی کو ایک چھکا مارا تو حسن علی نے اگلی گیند پر تباہ کن یارکر کی جسے کھیلتے ہوئے ڈیرن سیمی کریز پر گر گئے اور حسن علی بھی گیند پکڑنے کیلئے ان کے قریب جا پہنچنے۔ اس پر ڈیرین سیمی نے کریز پر لیٹے ہی تالی بجا کر حسن علی کو داد دی اور حسن علی نے ہاتھ آگے بڑھا کر ڈیرین سیمی کو اٹھنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”برینڈن میکالم آنا چاہتے تھے مگر وہ اس لئے نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے حیران کن انکشاف کر دیا، پی سی بی کی ایسی جانب توجہ دلا دی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی بھی ڈیرین سیمی اور حسن علی کے درمیان پیش آنے والے دلچسپ واقعے پر دل کھول کر داد دے رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔