”میں اس پاکستانی کھلاڑی کو کاپی کرتا ہوں ۔۔۔“ہاشم آملہ ایسے پاکستانی بلے بازکے مداح نکلے کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ یونس خان میرے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید خبریں :حسن علی کی یارکر نے سیمی کو منہ کے بل گرا دیا، مگر پھر سیمی نے لیٹے لیٹے ایسا کام کر دیا کہ پورا سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو آئی تو پوری دنیا ان کی گرویدہ ہو گئی، دیکھ کرآپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے