حسن علی کی کمر میں تکلیف ،آرام دیئے جانے کا امکان :نجی ٹی وی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے اہم ترین باولر حسن علی کی کمر میں تکلیف کے باعث انہیں آرام دیئے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حسن علی کی کمر میں تکلیف سنجیدہ نہیں ہے تاہم انہیں آرام کر نے دیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ عثمان شنواری کو میدان میں اتارنے کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب ورلڈ الیون کی ٹیم میں بھی تبدیلی متوقع ہے ،وہ بھی دو سپینرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں ۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی انٹری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ورلڈ الیون بھی سٹیڈیم کیلئے ہوٹل سے روانہ ہو چکی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی تھی ۔