پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں :ڈیوڈ رچرڈ سن

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں ، پاکستانی عوام کا شکریہ،اتنی تعداد میں آئے اوردونوں ٹیموں کوسپورٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناتھا کہ سیکیورٹی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ اورپاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریزیقینی طورپرپاکستان میں ہرقسم کی بحالی میں مدد گارہوگی،جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا،کرکٹ فیملی یکجا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک ساتھ ہیں۔