وہ لوگ جو پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے ،وہ اپنی کرکٹ اور عوام کی خواہشات کو گلاگھونٹ رہے ہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیمیں جو پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہی وہ نا صرف اپنی کرکٹ کا نقصان کر رہے ہیں،بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والی اپنی عوام کی خواہشات کا بھی نقصان کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں :ڈیوڈ رچرڈ سن
پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا آئی سی سی کے چیف ایگزٰیکٹو ڈیوڈرچرڈسن کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ ممکن ہوا،دنیا کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ،اب اگلا ہدف ورلڈکپ ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئی گی،میرے اس پلان کوجائلز کلارک اور آئی سی سی نے بہت سپورٹ کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کل کے میچ میں آئی سی سی زندہ باد کے نعرے بھی لگے۔بھارت کے سیریز کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ان سے بہت ڈائیلاگ کر لئے اب آئی سی سی اس حوالے میں اپنا کردار ادا کرے۔