پاکستان کے مقابلے میں بھارت کوترجیح دینے کی بات درست نہیں: ڈیوڈ رچرڈسن

کھیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ترجیح دینے کے بات درست نہیں ہے ، پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں جبکہ آئی سی سی کے اندر بھارتی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی صحافیوں کاکرداراہم ،منصب سنبھالتے ہی صحافیوں کی سکیورٹی کا بل منظور کیا:مریم اورنگزیب
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز سیاسی کشیدگی کی وجہ سے نہیں ہورہی ،بھارتی بورڈ رضامند نہیں تو آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتا، سفارتی سطح پر کوششوں کے بعد ہی پاک بھارت سیریز ممکن ہو سکتی ہے جبکہ پی سی بی بھارت کیساتھ سیریزکیلئے بی سی سی آئی سے رابطے میں ہے۔:سیکیورٹی پوری دنیا کامسئلہ ہے ،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے جبکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ فی الحال ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچزپاکستان میں کرانے پرہے،سب ٹھیک چلتارہاتوآئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتاہے اور آئی سی سی ممبر ممالک کی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کی کوشش کرے گی۔