خیبرپختون خواکی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے ایم ایو سائن کریں گے:نجم سیٹھی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواکی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے ایم ایو سائن کریں گے،اکیڈمی پی سی بی کی نگرانی میں کام کرے گی۔

پاکستان کے مقابلے میں بھارت کوترجیح دینے کی بات درست نہیں: ڈیوڈ رچرڈسن
لاہور میں پریس کانفرنس کے دروان ایک سوال کے جواب میں چئیرمین پی سی بی نجم کاسیٹھی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بھی سٹیڈیم موجو د ہے ،کوشش کر رہے ہیں وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ابھی نہ بھی ہو  لیکن کم ازکم   ایک اچھے پیمانے کی ڈومیسٹک کرکٹ کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔کراچی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف کراچی میں میچز کرواناہے ،اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ سب سے پہلے کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے ،جس پر ڈیڑھ ارب خرچ ہو ں گے۔