’’ بھارت کا وہ سپن باؤلر جو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواتا ہے‘‘ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ انڈیا کے موقع پر ہندوستانی ٹیم وارم اَپ میچ میں اپنا’’خفیہ ہتھیار‘‘ سامنے لے آئی

’’ بھارت کا وہ سپن باؤلر جو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواتا ہے‘‘ آسٹریلوی ...
’’ بھارت کا وہ سپن باؤلر جو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواتا ہے‘‘ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ انڈیا کے موقع پر ہندوستانی ٹیم وارم اَپ میچ میں اپنا’’خفیہ ہتھیار‘‘ سامنے لے آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں اگر کرکٹ باقاعدہ نہیں بھی کھیلی جا تی تب بھی اس کھیل کے شائقین کی بڑی تعداد وہاں موجود ہوتی ہے ،کرکٹ میں تیز ترین بیٹنگ میں جہاں پاکستانی سپر سٹار شاہد آفریدی ،سری لنکن سٹار جے سوریا اوربھارتی سابق کپتان دھونی نے نام کمایا وہیں پر فاسٹ باؤلنگ میں عمران خان ،کپل دیو ،وسیم اکرم ، وقار یونس ،شعیب اختر ،ڈینس للی اور بریٹ لی نے بھی اس میدان میں جھنڈے گاڑھے ،عالمی کرکٹ ٹیموں میں کئی ایسے کرکٹرز موجود ہیں جنہوں نے دائیں ہاتھ سے بولنگ اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھوا لیکن اب بھارت کی ٹیم میں ایک ایسے سپن باؤلر کا اضافہ ہوا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کر کے شائقین کو حیران کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے مقابلے میں بھارت کوترجیح دینے کی بات درست نہیں: ڈیوڈ رچرڈسن

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج کل انڈیا کے دورے پر آئی ہوئی ہے اور آج اس نے ہندوستانی الیون کو پہلے وارم اَپ میچ میں با آسانی بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مار مار کر بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا ،آسٹریلوی کینگروز نے مقررہ50اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر347رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 49ویں اوورز میں ہی244رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی لیکن میچ کی خاص بات انڈین ٹیم میں شامل ہونے اکشے کرنیوار تھے جنہوں نے میچ میں دونوں ہاتھوں سے سپن باؤلنگ کروا کے شائقین کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی حیران کر دیا ،اس وارم اَپ میچ میں اکشے نے ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔واضح رہے کہ اکشے کرنیوار نے17فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے ساتھ 13ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں اور اب دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انہیں بھارتی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔آسٹری ٹیم نے پہلے وارم اَپ میچ میں بھارتی ٹیم کو 103رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

مزید پڑھیں:اگر سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہو سکتے ہیں:ڈیوڈ رچرڈ سن

واضح رہے کہ اکشے کرنیوار سے پہلے سری لنکن انڈر 19ٹیم کے کھلاڑی کمینڈو مینڈس نے گذشتہ سال ڈھاکہ میں کھیلے گئے انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان سے کھیلے گئے میچ میں ایک اوور میں دونوں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کروا کے دنیا کو حیران کر دیا تھا ،جبکہ اس سے بھی پہلے ماضی میں پاکستان کے لیجنڈ حنیف محمد اور انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان گراہم گوچ نے بھی انٹرنیشنل میچ میں دونوں ہاتھوں سے چند گیندیں کروانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -