نجم سیٹھی نے ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی خصوصی میڈل سے نواز دیا

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مرحلے کے بعد شکست دیدی ہے تاہم انعامی تقریب کے موقع پر نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے میں کردارادا کرنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی کو پی سی بی میڈل سے نواز دیا ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ،مین آف دی میچ کا اعزاز پریرا کو شاندار اننگ کھیلنے اور چھکا لگا کر جتوانے پر دیا گیا ۔پریرا کو موٹر سائیکل اور ایک ہزار ڈالر کیش انعام بھی دیا گیا ۔ہاشم آملہ ، بابر اعظم ،مورکل کو 500،500ڈالر انعام دیا گیا ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا میچ دیکھنے کیلئے آج ہی پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مزید کوششیں کرنے کا بھی اعلان کیا ۔