میں ایک بڑے مقصد کے لئے ورلڈ الیون میں شامل ہوا: تھیسارا پریرا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادی کپ کے دوسرے میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑی تھسیارا پریرا نے کہا ہے کہ میں ورلڈ الیون سکوارڈ میں ایک بڑے مقصد کے لئے شامل ہوا ،پاکستان کے میدان آباد دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
نجم سیٹھی نے ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی خصوصی میڈل سے نواز دیا
ورلڈ الیون کے کھلاڑی تھیسارا پریرا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کا میرا خواب تھا اور میں ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا خواب پورا کیا۔ میچ کے دوران ہاشم آملہ نے کہا تھا کہ آخری وقت تک وکٹ پر رکنا ہے اس لئے میں نے کوشش کی کہ اپنی وکٹ ضائع نہ کروں ۔ پاکستانی شائقین نے میچ کے دوران ہمیں بھرپور سپورٹ کیا اور اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔