انگلینڈ کی ”ونڈڈ ٹائیگرز“ کرکٹ ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی

کھیل

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر کے محکمہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام انگلینڈ سے وونڈڈ ٹائیگرز کرکٹ کلب کی کی ٹیم دو روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچ گئی۔ دورہ کے دوران وونڈ ٹائیگرز کی ٹیم نے آج مظفرآباد میں پرائم منسٹر الیون کے ساتھ نمائشی میچ کھیلا جسے پرائم منسٹر الیون نے جیت لیا۔

پاکستان میں اچھا وقت گزار رہے ہیں، پاکستانیوں کی میزبانی لاجواب ہے: ہاشم آملہ
تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی دعوت پر انگلینڈ کی ونڈڈ ٹائیگر کرکٹ کلب ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی ہے ۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان اوبرون پیٹر کا کہنا تھا کہ کہ مجھے یہاں آکر دلی خوشی ملی ہے اور آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کا مہمان نوازی پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا دورہ کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے ،یہ ایک پر امن علاقہ ہے اور آزاد کشمیر کرکٹ کیلئے انتہائی اچھی جگہ ہے۔ یہاں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، میں یہ دورہ ہمیشہ یار رہے گا۔