پاکستان ،ورلڈ الیون سے آج کا میچ تو ہار گیا،لیکن شعیب ملک اپنی بہترین بلے بازی سے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے

کھیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے تجربہ کار آل راو¿نڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے پہلے یہ اعزازعمر اکمل کے پاس تھا۔

فیصلہ کن مرحلہ جمعہ کو ،کوئی فری پاس نہیں ملے گا:نجم سیٹھی
شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2140 رنز بنائے۔