”آئی پی ایل میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا اور پھر اگلے اوور کی پہلی گیند۔۔۔“ پیسوں کی چکاچوند میں نہائی آئی پی ایل میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہو گئی

”آئی پی ایل میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا اور پھر اگلے ...
”آئی پی ایل میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا اور پھر اگلے اوور کی پہلی گیند۔۔۔“ پیسوں کی چکاچوند میں نہائی آئی پی ایل میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ کا 10 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں روز نئے تنازعات کھڑے ہو رہے ہیں لیکن اب تو معاملہ سامنے آیا ہے اسے تاریخ کی بدترین دھاندلی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔

کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران پی ایس ایل کے بارے میں بات کرنی چاہی تو روی شاستری نے روک دیا، پھر کیون پیٹرسن نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی
یہ ایک ایسی دھاندلی ثابت ہوئی جس پر ناصرف میدان میں موجود تمام کھلاڑی خاموش رہے بلکہ ایمپائرز، تھرڈ ایمپائر، میچ ریفری اور انتظامیہ کے کانوں پر بھی جوں تک نہ رینگی جس کے باعث ہر جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہے کہ آخر ایسا کیوں ہوا ہے۔
سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ کے دوران جسپریت بمرا کے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا تو یہ دیکھ کر سب دم بخود رہ گئے کہ اگلے اوور کی پہلی گیند بھی ڈیوڈ وارنر ہی کھیل رہے ہیں۔ کرکٹ کے قوانین کے مطابق آخری گیند پر اگر کوئی کھلاڑی چوکا یا چھکا مارے یا پھر ڈبل رن لے کر واپس اسی اینڈ پر آ جائے تو اگلے اوور کی ابتدائی گیند نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کھلاڑی نے کھیلنی ہوتی ہے لیکن اس میچ میں ایسا نہ ہوا اور اگلے اوور کی پہلی گیند بھی ڈیوڈ وارنر نے کھیلی اور ایک سکور لے کر نان سٹرائیکر اینڈ پر آ گئے۔

”یہ تو عامر اور وہاب سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے ایک ایسے باﺅلر کا نام لے لیا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کے ہوش اڑا دئیے
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے بھی اس بات کو نوٹس نہ کیا اور ایمپائرز بھی خاموش رہے لیکن جیسے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا تو ہر جانب سے بھارتی کھلاڑیوں اور ایمپائرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ڈیوڈ وارنر اس کا مرکزی کردار ہیں اس لئے انہیں یقینا یہ معلوم تھا کہ وہ کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے ایسا کیا جو قابل مذمت ہے۔

مزید :

کھیل -