”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں ...
”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کیساتھ ساتھ کرکٹرز کو ایک ایسی خوشخبری مل گئی ہے جس نے آزادی کے جشن کا لطف اور بھی دوبالا کر دیا ہے اور ہر کوئی خوشی سے نہال ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مکمل فٹ ہوں، جلد ٹیم میں واپس آؤں گا،عمر اکمل
یہ خوشی ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کیونکہ ورلڈ الیون کے بعد اب سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا ہے اور یہ دورہ ایک سے 2 ماہ میں متوقع ہے۔
پاکستان آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد انتہائی ہائی پروفائل کرکٹ میچ کی میزبانی کے کنارے پر کھڑا ہے اور یہ امید دلانے والا ملک کوئی اور نہیں بلکہ سری لنکا ہے جس کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان اجڑے اور اب اسی ملک نے یہ میدان آباد کرنے عندیہ بھی دیدیا ہے۔
ایک جانب اس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے راستے مکمل طور پر بحال ہوں گے تو دوسری جانب یہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر معمولی فیصلہ ہے کیونکہ اسی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اب تک صرف زمبابوے نے ہی 2015ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سری لنکا اورپاکستان کے درمیان ستمبر میں دبئی میں ایک سیریز کھیلی جانی ہے اور اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ سری لنکا کم از کم ایک ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلے گی۔ اگرچہ یہ کہہ دیا گیا ہے لیکن ابھی معاملات طے ہونا اور ضابطہ اعلان باقی ہے۔
کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھی پالا نے کہا کہ ”میں اپنی ٹیم کو پاکستان لے جانا چاہتا ہوں۔ ہم نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو بھیجا اور ایک اندازہ لگایا ہے اور پورے ملک میں بدلتے حالات کے باعث معاملات مثبت نظر آ رہے ہیں بالخصوص لاہور محفوظ ہے۔ ہم نے ستمبر میں پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچ کھیلنا ہیں اور ہم اس سیریز کا ایک ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلنا پسند کریں گے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جشن آزادی کے پر مسرت موقع سے پہلے شعیب ملک نے بڑی خوشخبر ی دے دی ،سب پر بازی لے گئے ،ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا کہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے
انہوں نے ناصرف اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی بلکہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شریک تمام ممبران کو بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے مدد کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا ”میں آپ سب کو ایک ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی مدد کی صورت میں ’سیکیورٹی‘ فراہم کرنے کا کہتا ہوں۔ رسک ہمیشہ ہوتا ہے، لندن میں چیمپینز ٹرافی کے دوران 2 حملے ہوئے۔ لیکن آئی سی سی کی سیکیورٹی یقین دہانی کے تحت کرکٹ جاری رہی۔ اسی طرح ہمیں کرکٹ کی ایشیائی فیملی ہونے کے ناطے جتنا بھی ہو سکے، ایڈجسٹ کرنا چاہئے اور اپنے ممبران کو مکمل حمایت فراہم کرنی چاہئے۔“

مزید :

کھیل -اہم خبریں -