آفریدی کی ویرات کوہلی اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد ، آگے سے نوبیاہتا جوڑے نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے۔ نو بیاہتا جوڑے کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تہنیتی پیغامات بھیج رہے ہیں ، جن میں بوم بوم آفریدی بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو شادی مبارک ہو۔ خدا آپ پر رحمتیں نچھاور کرے ، خوشیاں دے اور آپ کی شادی شدہ زندگی کو مثالی بنائے۔
Congratulations @imVkohli @AnushkaSharma on your wedding. May God Bless you two and give you happiness and a rewarding married life.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 11, 2017
آفریدی کی طرف سے مبارکباد ملنے پر ویرات کوہلی نے ان کا شکریہ اداکیا اور کہا ’ شکریہ شاہد بھائی‘۔
Thanks Shahid Bhai. ????
— Virat Kohli (@imVkohli) December 13, 2017
انوشکا شرما بھی آفریدی کی مبارکباد کا جواب دینے میں پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی بوم بوم کا شکریہ ادا کیا۔
Thanks a lot @SAfridiOfficial ???? https://t.co/xYgALh1iU5
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) December 13, 2017