یہ لفافہ ویرات اور انوشکا شرما کی شادی کا دعوت نامہ ہے ، اس کے اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

یہ لفافہ ویرات اور انوشکا شرما کی شادی کا دعوت نامہ ہے ، اس کے اندر کیا تھا؟ ...
یہ لفافہ ویرات اور انوشکا شرما کی شادی کا دعوت نامہ ہے ، اس کے اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اس وقت پاکستان اور بھارت میں موضوع بحث ہے،دونوں کی شادی ہوئی تو اٹلی میں ہے مگر اپنے دوستوں ، عزیزوں اور چند خاص شخصیات کے لئے بھارت میں ریسیپشن کا اہتمام کیا گیا ہے.

چار سال کامیابی سے مکمل کئے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے : خواجہ آصف

نو بیاہتا جوڑا اپنی اس شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ویرات اور انوشکا نے شادی کی ریسپشن کے لئے اپنے مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھجوا دئیے ہیں ، یہ دعوت نامے ایک باکس نامہ لفافے میں بند ہے اور ہر کارڈ کے ساتھ ایک چھوٹا سے پودا بھی بھجوایا گیا ہے۔


ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے شادی کارڈ ز کے ساتھ ایک ایک چھوٹا پودا بھجوایا گیا ہے، اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے کیوں کہ رواں سال اگست میں سری لنکا کے دورے کے دوران ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں ، ان تصاویر میں جوڑے کو ایک ساتھ پودے لگاتے ہوئے اور انہیں پانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجا گیا کارڈ بظاہر درخت لگانے کے لئے ایک گملے کا کردار ادا کر رہا ہے تاہم بعض ناقدین کا خیال ہے کہ ویرات اورانوشکا اپنی شادی کو زیادہ دیر تک میڈیا میں رکھنے کے لئے ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Couple Goals! ????❤️

A post shared by Virat Kohli (@viratkohli.club) on


بہرحال شادی کارڈ کے ساتھ پودا بھیجنا مہمانوں اور بالخصوص عوام کے لئے ایک بہترین پیغام ہے کیوں کہ بھارت اس وقت فضائی آلودگی کا شکار ملک ہے اور یہاں پر جنگلات اگا کر اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگا کر اس آلودگی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -