”مداحوں سے درخواست ہے کہ۔۔۔“ عمر اکمل نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں سے ایسی درخواست کر دی کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے”فائدہ کوئی نہیں ہو گا“

”مداحوں سے درخواست ہے کہ۔۔۔“ عمر اکمل نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ...
”مداحوں سے درخواست ہے کہ۔۔۔“ عمر اکمل نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں سے ایسی درخواست کر دی کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے”فائدہ کوئی نہیں ہو گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل کو یوں تو اس وقت دل و جان سے اپنی فٹنس کی بحالی پر توجہ دینی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں ہے اور وہ لندن کی گلیوں میں ”موج مستی“ کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ تو بیمار تھے“ عمر اکمل لندن گئے تو علاج کرانے کیلئے تھے مگر یہ کیا کر رہے ہیں؟ نئی تصویر نے سارا پول کھول دیا، مداحوں کو بھی غصہ آ گیا
اسی دوران انہیں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا خیال آیا لیکن شائد اس کیساتھ ہی ان کے دماغ میں صارفین کا وہ ”حشر“ بھی آ گیا جو اس سے قبل ان کی پوسٹس اور تصاویر کیساتھ ہوتا رہتا ہے۔ اسی لئے انہوں نے مداحوں سے ایسی درخواست کی کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی۔
پیلا کوٹ اور جینز کی پینٹ پہنے عمر اکمل نے ایک مہنگی گاڑی کیساتھ کھڑے ہو کر تصویر بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دیا لیکن ساتھ ہی کمنٹ میں پیغام لکھا کہ ”میں اپنے تمام مداحوں سے پیار کرتا ہوں۔ سب کیساتھ بڑی عاجزی سے ایک درخواست کرتا ہوں کہ منفی کمنٹ کرنے سے باز رہیں، آپ کی دعاﺅں اور حمایت کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کپتان سرفراز احمد فوراً انگلینڈ ”طلب“، فاتح کپتان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
تو جناب۔۔! اب ایک تو عمر اکمل اورپھر اوپر سے ایسی درخواست، صارفین یہ موقع کیسے ہاتھ سے جانے دیتے اور پھر وہی کچھ کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔ ان کی درخواست کا کسی پر کوئی اثر نہ ہوا اور جس کے دل میں جو آیا، اس نے جھٹ سے کمنٹ کر دیا۔

ایک صارف خان نے لکھا ” یہ کار کیساتھ تصویر بنوا رہا ہے کیونکہ تمام کھلاڑیوں کو مفت کاریں انعام میں مل رہی ہیں لیکن اسے نہیں، اور اس وجہ سے یہ مرا جا رہا ہے۔“

وقار اصغر راجہ نے طنز کرتے ہوئے لکھا ”یہ سنٹرل کنٹریکٹ کھونے کے بعد لندن میں مزے کر رہا ہے۔“

خان نے ایک اور کمنٹ میں لکھا ”کار کو بھول جاﺅ کیونکہ تمہیں ٹریڈ مل کی ضرورت ہے۔“

فرخ نے لکھا ”کھوتیا۔۔۔! کچھ محنت کرو اور برائے مہربانی ٹیم میں کبھی واپس مت آنا۔ تمہارے اوراحمد شہزاد جیسے لوگوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دینی چاہئے۔“

منصور علی خان نے لکھا ”اپنے اصلی کام کے علاوہ تمام کاموں کیلئے بہت سخت محنت کرتے ہو۔“

شہزاد حمید احمد نے لکھا ”ان نیلے پیلے کھٹے کپڑوں نے ہی تجھے برباد کیا ہے۔“

مزید :

کھیل -