اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو اس چیز سے چھٹکارہ مل جائے گا ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی پاکستان کی جیت کے لیے دعائیں کریں گے
کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا ،سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستانی ٹیم کے لیے طویل عرصے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپر آنے کا موقع مل گیا ،اگر آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبر چار انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس حاصل کر کے عالمی رینکنگ میں سری لنکا کی جگہ ساتویں نمبر پر آجائے گی ۔
اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس عین برابر ہی ہوں گے مگر پاکستان کو اعشاریاتی برتری حاصل ہو گی ۔اس طرح بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہو جاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس گنوا دے گی جس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا ۔اگر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں ہار جاتی ہے تب بھی اس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہے گی تاہم اس کا ایک پوائنٹ کم ہو جائے گا ۔